ندا ڈار کو ویمنز ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

محمد یوسف انجم  ہفتہ 24 اگست 2024
فوٹو: آئی سی سی

فوٹو: آئی سی سی

 لاہور: قومی ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ندا ڈار کی جگہ ثناء فاطمہ نئی کپتان ہوں گی۔ ٹی 20 میں ندا ڈار کی پرفارمنس متاثر کن نہیں رہی جس کی وجہ سے پی سی بی نے ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹانے کا باقاعدہ پیغام دے دیا۔

ندا ڈار کی جگہ ثناء فاطمہ کو قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی۔ ثناء فاطمہ کو کپتان بنانے کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔