ججز، حساس اداروں اور حکومتی شخصیات کے خلاف پوسٹیں کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

سیالکوٹ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر ججز، حساس اداروں اور حکومتی عہدیداروں کے خلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سیالکوٹ میں ایک کارروائی کے دوران ملزم عبد الوحید کو گرفتار کیا گیا جبکہ اُس کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ایف آئی اے نے کارروائی میں ملزم کے زیر استعمال فیس بک اکاؤنٹ سمیت دیگر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر موجود اکاؤنٹس بھی حاصل کرلیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر ججز، حساس اداروں اور حکومت کے حوالے سے توہین آمیز و من گھڑت مواد شیئر کرتا تھا۔ جسے عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کیلیے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔