کراچی: ملیر ندی کے قریب سے ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 25 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے ملیر ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے دوران گشت 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ڈاکو کی شناخت شان عرف منگو کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے 30 بور پستول ، گلویان اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کی دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔