- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
- پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی
- لاہور میں گھریلو ملازمہ مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی
- شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
- روس کو میزائلوں کی فراہمی؛ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران پر پابندیوں کا اعلان
- انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- چین کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
- صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 30 کردی
- گلبرگ میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
- انسداد دہشت گردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 79ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
نیدرلینڈز کے مشہور فٹ بالر کا غزہ کے بچوں کیلئے لاکھوں ڈالر عطیے کا اعلان
نیدرلینڈز: نیدرلینڈز کے مشہور فٹ بالر انوارالغازی نے ان کے کل مینز سے ملنے والی فیس 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر غزہ کے بچوں کی فلاح کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مراکشی نژاد انوارالغازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں اپنے جرمن فٹ بال کلب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں مینز کا دو باتوں کی وجہ سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ 5 لاکھ کی ادائیگی غزہ میں بچوں کے فلاحی منصوبے کے لیے عطیہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فٹ بال کلب وقت پر ادائیگیوں سے گریز کے باوجود ان کے علم میں یہ بات آئے گی کہ میرے ذریعے وہ غزہ کے بچوں کے لیے ایک چھوٹی سی بہتر کاؤش کی کوشش کر رہے ہیں۔
الغازی نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ مجھے خاموش کرانے کی کوششوں سے میری آواز غزہ کے مظلوم اور بے آواز شہریوں کے لیے پہلے سے زیادہ مؤثر بنادی۔
خیال رہے کہ 29 سالہ فٹ بالر کے بیان کو مینز لیبر کورٹ نے اظہار آزادی کے دائرے کے اندر قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔
کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فٹ بال ڈچ فٹ بالر انوارالغازی کو ماہانہ تنخوا ڈیڑھ لاکھ یورو (ایک لاکھ 63 ہزار 500 ڈالر) کی ادائیگی جاری رکھی جائے۔
مینز فٹ کلب نے گزشتہ برس اکتوبر میں ان کو پہلے معطل کردیا تھا اور پھر ان کے بیان ‘ریور ٹو سی’ کے حوالے سے خبردار کردیا تھا جو انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔
بعد ازاں فٹ بال کلب کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ انوارالغازی کو مذاکرات کے بعد معاف کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ‘فرام ریور ٹو سی، فلسطینین ول بی فری’ فلسطینی نعرہ ہے جس کا مطلب دریائے اردن اور بحیرہ روم کے درمیان کا علاقہ ہے، جس میں اسرائیل، مغربی کنارہ اور غزہ کی پٹی شامل ہے۔
انوارالغازی حال ہی میں فری ایجنٹ کی حیثیت سے کارڈف سٹی کلب میں ٹرانسفر ہوگئے ہیں اور یہ عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔