ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2024
چند علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے : فوٹو : فائل

چند علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے : فوٹو : فائل

  اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

25 اگست سے جنوب مشرقی زیریں سندھ میں کہیں کہیں طوفانی بارش کی پیشگوئی ہے، شدید طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر ( کچے گھر، دیواریں ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ) کو نقصان اور سڑکوں کی بندش کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ دوپہر، شام میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔