سندھ؛ 7ماہ کے دوران 2023 کی بہ نسبت ڈینگی کیسز میں 135 فیصد اضافہ

دعا عباس  اتوار 25 اگست 2024
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: سندھ میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران 2023 کی نسبت ڈینگی کیسز میں 135 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں گزشتہ سال جنوری سے جولائی کے درمیان ڈینگی کے 440 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں سندھ میں ڈینگی کے 1034 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی بخار کے 1167 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 1022 کا تعلق کراچی سے ہے۔

رواں سال 83 ڈینگی کیسز حیدرآباد، 34 میرپور خاص، 12 کیسز سکھر جبکہ لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد میں ڈینگی کے 8 ،8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس سال کراچی میں سب سے زیادہ 329 ڈینگی کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ کیے گئے۔ رواں سال اب تک سندھ میں ڈینگی کے سبب ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، جس کا تعلق کراچی سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔