- پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ
- کراچی میں نامعلوم افراد کا حملہ، جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبدالرشید زخمی
- توشہ خانہ 2؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع
- جتنا لمبا قد ہوتا ہے کینسر کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں، ماہرین
- فیصل واوڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا
- لاہور؛ پولیس افسر کو قتل کرنیوالا سوتیلا بھائی بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار
- آئینی ترامیم کو خفیہ رکھنے پرحکومتی اتحادی بھی نالاں
- خلا میں پہلی کامیاب نجی اسپیس واک کے بعد عملہ زمین پر واپس پہنچ گیا
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- وزیراعلیٰ اروند کجروال کا مستعفی ہونے کا فیصلہ؛ 4 نام سامنے آگئے
- سپریم کورٹ؛ پی بی 36 میں ری پولنگ کیخلاف اپیل مسترد، الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار
- ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی؛ چین پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
- حکومت کا آئینی ترامیم قومی اسمبلی کے نئے سیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر بمباری؛ بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید
- قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد منظور
- ترامیم کا مسودہ فائنل ہوتا تو سامنے لایا جاتا، ہمارا کام پورا ہوگا تبھی سامنے آئیگا، وزیر قانون
- طبی ماہرین نے سافٹ ڈرنکس کی شوقین خواتین کو خبردار کردیا
- کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کو وراثتی اراضی کے انتقال پر ترقیاتی چارجز وصولی سے روک دیا گیا
- آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہو جائے تو ایوان میں پیش کریں گے، خواجہ آصف
- آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر بات کرسکتے ہیں، عدلیہ پر حملے کی مزاحمت کریں گے، اسد قیصر
آپ کے بچوں کی ماں کون ہے؟ صارف کے سوال پر کرن جوہر کا کرارا جواب
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے اُن کے بچوں کی والدہ سے متعلق سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی روحی کی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس پر ایک صارف نے اُن کے دونوں بچوں کی والدہ سے متعلق سوال پوچھ لیا تھا۔
سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ روحی کی ماں کون ہے؟ کوئی بتا سکتا ہے؟ میں کنفیوز ہوں (اُلجھن کا شکار ہوں)۔
صارف کے سوال کا کرارا جواب دیتے ہوئے فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ میں ہی اپنی بیٹی روحی اور بیٹے یش کی ماں ہوں۔
کرن جوہر نے صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی کنفیوزڈ حالت سے بہت پریشان ہوگیا تھا اس لیے مجھے آپ کے سوال کا جواب دینا پڑا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر سال 2017 میں سروگریسی کے ذریعے جڑواں بچوں یش اور روحی کے والد بنے تھے۔
کرن جوہر اکثر انٹرویوز میں سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے اور دیکھ بھال کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔