جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 25 اگست 2024
مقتول نادرا کا ملازم اور عزیز آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے

مقتول نادرا کا ملازم اور عزیز آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے

  کراچی: جشن یوم آزادی کے موقع پر 13 اگست کی رات کو خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 27 سالہ حبیب الحق زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

مقتول نادرا کا ملازم اور عزیز آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے جسے دستگیر سوسائٹی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگی تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے ابتدائی طور پر عباسی شہید اسپتال سے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان کے علاقے میں 13 اگست کی شب فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی پولیس کو کوئی انٹری کرائی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔