رضوان نے بنگلادیش کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کردی

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2024
بنگلادیش کے عوام کیلئے وکٹ کیپر نے عطیات جمع کرنے کی درخواست کی (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کے عوام کیلئے وکٹ کیپر نے عطیات جمع کرنے کی درخواست کی (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بنگلادیش میں بارشوں کے باعث سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کردی۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ بنگلادیش کے عوام اس وقت تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں، ان کی دعائیں عوام کیساتھ ہیں اور ہمت و جرات سے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز نے درخواست کی کہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کیلئے اس چیلنج میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کریں۔

مزید پڑھیں: بھارتی شائقین کے بعد امپائرز بھی محمد رضوان پر تنقید کرنے لگے

واضح رہے کہ بنگلادیش میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے 11 اضلاع کو شدید بارشوں کے بعد بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس سے 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: رضوان کا وکٹوں کے عقب میں شاندارکیچ، شائقین کی بھرپور داد

حکام نے بتایا کہ فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔