رحیم یار خان؛ کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا پولیس کانسٹیبل احمد نواز بازیاب

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2024
دو روز قبل کچہ ماچھکہ سے ڈاکو کانسٹیبل احمد نواز کو ساتھ لے گئے تھے

دو روز قبل کچہ ماچھکہ سے ڈاکو کانسٹیبل احمد نواز کو ساتھ لے گئے تھے

رحیم یار خان: پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

دو روز قبل پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا تھا جس میں 12 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے۔ کچہ ماچھکہ سے ڈاکو کانسٹیبل احمد نواز کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔ ڈاکوؤں نے مغوی کانسٹیبل کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی سے اس کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں کا بڑا حملہ، 12 پولیس اہلکار شہید، 5 لاپتہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح تھی، کچہ کریمنلز کی سرکوبی مشن ہے،کچہ کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ڈی پی او رحیم یارخان نے کہا کہ پولیس کچہ ایریاز میں پوری قوت کے ساتھ موجود ہے، مورال بلند ہے، پولیس فورس کا اپنے ٹارگٹ پر فوکس ہے، کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی پولیس کی اہم کامیابی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔