راولپنڈی؛ اہلیہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: صدر واہ پولیس نے اپنی اہلیہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم یاسر کو گرفتار کیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق میرے شوہر یاسر نے مجھے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔