اسلام آباد بلدیاتی انتخابات؛ کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں صرف 3 روز باقی

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2024
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں صرف 3 روز باقی رہ گئے۔

مختلف امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف امیدواروں نے 13 ہزار 907 کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست کے لیے 448 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

کسان سیٹ کے لیے 332، یوتھ سیٹس کے لیے 314، اقلیتی نشستوں کے لیے 123، خواتین کی نشستوں کے لیے 632 اور جنرل سیٹیں کے لیے 1 ہزار 889 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوئے۔

مجموعی طور پر 3738 کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی 28 اگست تک جمع کروائے جا سکیں گے، شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔