ایک دن کس کیساتھ گزرانا چاہیں گی؟ اولمپئین نے نیرج چوپڑا کو کٹادیا

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2024
کئی سپر اسٹارز کے نام لیے لیکن اپنے ہم وطن نیرج چوپڑا کا ذکر تک نہ کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کئی سپر اسٹارز کے نام لیے لیکن اپنے ہم وطن نیرج چوپڑا کا ذکر تک نہ کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پیرس اولمپکس میں بھارت کیلئے سلور اور برانز میڈل جیتنے والی منو بھاکر نے ہم وطن جیولین تھرو اسپیشلسٹ نیرج چوپڑا کو گھاس تک نہ ڈالی۔

شوٹنگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی منو بھاکر اِن دنوں مختلف تقاریب میں شریک ہورہی ہیں جس میں انکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، اس موقع پر کھلاڑی سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ وہ کس کھلاڑی کیساتھ ایک دن گزارنا پسند کریں گی؟۔

جس پر اولمپئین نے جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ، کرکٹر سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کا نام لیا جبکہ نیرج چوپڑا (جن سے منو بھاکر کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں) کا نام بھی نہ لیا۔

مزید پڑھیں: اولمپکس میڈلز؛ نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی برانڈ ویلیو میں بڑا اضافہ

منو بھاکر نے کہا کہ اِن تمام افراد کیساتھ قیمتی ٹائم گزانا اعزاز کی بات ہوگی۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ منو بھاکر، نیرج چوپڑا کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اتھلیٹ ہونے کے ناطے ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ میڈلز جتوانا پہلا ہدف ہے جبکہ کوشش ہے کہ میری پرفارمنس سے مزید کھلاڑی سامنے آئیں۔

دوسری جانب بھارت کے دو اولمپئینز منو بھاکر اور نیرج چوپڑا کی ملاقاتوں کے لیکر قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔