بنگلادیش کے ہاتھوں شکست پر چئیرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2024
پاکستان کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی

 لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے شکست پر چئیرمین پی سی بی کا شکست پر ردعمل سامنے آگیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کرکے رہوں گا إنشاء اللہ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو تاریخی ہزیمت؛ پہلی بار بنگلادیش سے ٹیسٹ میچ ہار گیا

انہوں نے کہا کہ چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی ،میرے الفاظ یاد رکھیں، بہت ساری چیزیں بیک اینڈ پر ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔