سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی کارروائی، منشیات فروش قاتل گرفتار

طحہ عبیدی  اتوار 25 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: ملزم ذیشان عرف روی کو اے ایس آئی عمران گجر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ انٹیلیجنس بیس پر کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال کے قریب سے گرفتار کر لیا۔

ملزم نے منشیات فروشی کے دوران منشیات گھر کے سامنے بیچنے سے منع کرنے پر ایک شخص حامد کو تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں قتل جبکہ  تیمور اور طحہٰ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

ملزم منشیات فروشی کی ایف آئی آر نمبر 314/16 پاکستان بازار،698/22 ، قتل، اقدام قتل کی ایف آئی آر تھانہ پاکستان بازار ، ایف آئی آر  نمبر 232/18 تھانہ پاکستان بازار ناجائز اسلحہ ، جبکہ ایف آئی آر نمبر 315/16 پاکستان بازار اور گٹکا فروشی کی ایف آئی آر نمبر611/22 میں پاکستان بازار پولیس کو مطلوب اور اشتہاری ہے۔

ملزم کو مزید ضابطے کی کارروائی کے لیے پاکستان بازار پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔