کراچی، حیدر آباد سمیت شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے

آفتاب خان  اتوار 25 اگست 2024
این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا—فوٹو: فائل

این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا—فوٹو: فائل

  کراچی: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں 26 اگست 29 اگست کے دورن موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو دوسرا الرٹ جاری کر دیا اور کراچی سمیت شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔

این ڈی ایم اے سے جاری الرٹ کے مطبق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سندھ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے اور آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں مضبوط سسٹم چلنے کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد ڈویژن، لاڑکانہ ڈویژن، میرپور خاص ڈویژن، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، گھوٹکی، سکھر اور خیرپور میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران وسلادھار بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے  موسلا دھار بارش سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت شہری مراکز میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ حکام اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ طوفانی اور سیلاب کے ممکنہ اثرات کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور تمام متعلقہ محکموں کو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل یقینی بنانے کے لیے وسائل کو متحرک کیا جائے اور عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باخبر رہیں اور بروقت الرٹس کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔