اجے دیوگن ہالی وڈ سیریز ’انڈیاناجونز‘ طرز کی ایڈونچر فلم بنائیں گے

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اداکار اجے دیوگن ایک نئی اور دلچسپ فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں جو انڈیاناجونز کی طرز پر ایک ایڈونچر پر مبنی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی پروڈکشن لوو رنجن کریں گے اور جگان شکتی ہدایت کاری دیں گے۔

فلم میں اجے دیوگن ایک بہادر مہم جو کے کردار میں نظر آئیں گے جو بھارت کے قدیم جنگلات، اونچی پہاڑیوں اور چھپی ہوئی غاروں کی سیر کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کا اسکرپٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، فلم بڑے بجٹ کی ہوگی اور اس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں ہوں گے جو ایک بے خوف مہم جو کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم ساز اس بات کا عزم رکھتے ہیں کہ یہ فلم انڈیاناجونز فرنچائز کے معیار کو چیلنج کرے۔

فلم بھارت کے سرسبز جنگلات کے پس منظر میں سیٹ کی گئی ہے، جہاں دیوگن کا کردار ایک قدیم شے کی تلاش میں نکلے گا۔ کہانی میں فولکلور، افسانوی عناصر، اور تاریخی حقائق کو ملایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اجے دیوگن اس فلم کی شوٹنگ ’سن آف سردار 2‘ اور ’دے دے پیار دے 2‘ کی تکمیل کے بعد شروع کریں گے، اور فلم کی شوٹنگ دسمبر 2024 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔