رنبیر کپور، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ کی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: رنبیر کپور اور وکی کوشل اپنی نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی شوٹنگ اکتوبر 2024 میں شروع کریں گے جبکہ عالیہ بھٹ اس فلم کی شوٹنگ میں دو ماہ بعد دسمبر 2024 میں شامل ہوں گی کیونکہ وہ اس وقت یش راج فلمز کے ساتھ ’الفا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فلم ’لو اینڈ وار‘ میں رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ عالیہ بھٹ پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گی اور یہ فلم سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ رنبیر کی دہائی بعد دوبارہ شراکت بھی ہے۔

فلم کی شوٹنگ کے ابتدائی حصے میں رنبیر اور وکی کے مناظر کی شوٹنگ کی جائے گی جس کے بعد عالیہ کے مناظر شوٹ کیے جائیں گے۔

عالیہ بھٹ ’الفا‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد دسمبر میں اس فلم میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے 200 دن سے زیادہ کا وقت سنجے لیلا بھنسالی کو دیا ہے، اور وہ اس وقت تک کسی اور فلم کی شوٹنگ نہیں کریں گی۔

’لو اینڈ وار‘ ایک رومانوی کہانی ہوگی، اور اس کی ریلیز کرسمس 2025 کے قریب متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔