کراچی سمیت سندھ کے اہم شہروں میں آج موبائل فون سروس بند

اسٹاف رپورٹر  پير 26 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: سندھ کے اہم شہروں میں آج حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پرموبائل فون سروس بند ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں صبح 8 سے رات 11 تک  جبکہ حیدرآباد میں صبح 9 سے رات 8 بجےتک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں سے میرپورخاص میں صبح 7 سے رات 9 بجے، شہید بینظیر آباد میں صبح 10 سے رات 8 بجے، لاڑکانہ میں صبح 8 بجے سے رات 11 بجے اور خیرپور میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔