علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

پیر 26 اگست تا یکم ستمبر 2024


August 25, 2024
پیر 26 اگست تا یکم ستمبر 2024

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا 20 اپریل
پیر، منگل اور بدھ کو مالی فائدہ متوقع ہے۔ اولاد کی وجہ سے کوئی فکر لاحق ہوسکتی ہے۔ منگل اور بدھ کو سفر میں انتہائی محتاط رہیں۔ اپنی سواری کاخیال رکھیں۔ ایسے وقت میں قریبی عزیزوں سے بات کو بتنگڑ بننے کا موقع نہ دیں۔ جذبات کی آگ کو ہوا لگ سکتی ہے۔ تلخی کی جگہ نرمی اختیار کریں!

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
اولاد، لاٹری اور محبوب تینوں سے وابستہ امیدیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ آپ زیادہ سوچ بچار سے جو بھی نیا راستہ نکالیں گے منزل کی سمت جانا مشکل ہے، اس لیے بہتر ہے یہ ہفتہ صبر سے گزاریں۔ کسی بھی قسم کے نئے قدم سے گریز بہتر ہے۔ موبائل، لیپ ٹاپ، گاڑی یا گھر میں ایسی کوئی بھی چیز یا جو نیٹ یا تار سے منسلک ہے خراب ہوسکتی ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
اس ہفتے آپ کا سیارہ ایسی کیفیت میں رہے گا جسے ''جام'' ہوجانا کہا جاسکتا ہے۔ مزاج میں برہمی اور بے زاری سی رہ سکتی ہے۔ بلاوجہ سستی سی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں کوئی کام خراب ہوسکتا ہے۔ ایسی کیفیت میں کسی سے کوئی وعدہ یا معاہدہ نہ کریں۔ اپنی کمیونیکیشن کی چیزوں کا خیال رکھیں۔ سفر سے گریز بہتر ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
منگل اور بدھ کو نیند خراب ہوسکتی ہے۔ کسی وجہ سے اسپتال جانا پڑسکتا ہے اور اگر کسی بھی طرح سے غیرقانونی کام سے منسلک ہیں تو قانونی شکنجے میں آسکتے ہیں۔ زخم لگ سکتا ہے۔ بیرون ملک جانے کے حوالے سے کوئی رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ جمعرات اور جمعے کے دن اچھے ہیں۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
اخراجات کا بڑھتا ہوا گراف پریشان کرسکتا ہے، ایسے میں مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ کچھ وہم اور خواہ مخواہ کی سوچیں الجھا سکتی ہیں۔ ایسے میں کسی اجنبی پر اعتماد نہ کریں۔ اس ہفتے وراثتی امور پر بہن بھائیوں سے معاملہ طے ہونے کی طرف جاتے جاتے کسی بات پر اختلاف کی وجہ سے معاملہ ٹھپ ہوسکتا ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا سیارہ الٹا سفر کرتا ہوا بارھویں گھر میں ہے۔ ایسے وقت میں احساسِ تنہائی پریشان کرسکتا ہے۔ صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ ازدواجی تعلق میں چھوٹی سی بات زیادہ چبھن لاسکتی ہے۔ سردمہری سی آسکتی ہے۔ بگاڑ کا اندیشہ موجود ہے۔ محتاط رہیں اور خود کو تازہ دم رکھنے کی کوشش کریں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کا سیارہ اس ہفتے کے آخر تک اپنے کم زور مقام سے نکل کر آپ کے طالع میں طاقت ور حالت میں آجائے گا، لیکن اس ہفتے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کیوںکہ اس ہفتے کچھ دوستوں سے تکلیف پہنچ سکتی ہے۔ آپ کا ساتھی آپ کی خوش بختی کا سبب بنے گا۔ اپنے ساتھی کو اہمیت دیں، اس کی رائے سے آپ کے لیے کام یابی کا راستہ نکل سکتا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے لیے یہ ہفتہ اہم ترین ہے۔ آپ کی برداشت جواب دے سکتی ہے۔ اولاد سے متعلق کسی خرابی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ حاملہ خواتین اپنا چیک اپ وقت پر کرائیں اور آرام کریں۔ ایسے وقت میں کوئی فیصلہ بالکل نہ کریں۔ اپنے مزاج کی برہمی کو بڑھنے نہ دیں۔ کچھ دوستوں سے شکایت پیدا ہوسکتی ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبر تا 22 دسمبر
منگل اور بدھ کو گھر کی کسی معمولی بات کی کی وجہ سے آپ کے شریکِ حیات کا مزاج برہم ہوسکتا ہے اور بات زیادہ بڑھنے کی طرف جاسکتی ہے۔ فی الحال ایسی باتیں جو اختلاف کی وجہ ہیں پھر کسی وقت پر اٹھا رکھیں، کیوںکہ یہ ان کے حل کا درست وقت نہیں ہے۔ اس ہفتے کیریئر کو بہتر کرنے کے لیے کوئی بڑا قدم نہ اٹھائیں۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
ماتحت یا ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ کسی بات پر بلاوجہ جذباتی رویہ مسائل لاسکتا ہے۔ ایسے وقت میں جارحانہ ہونے سے گریز کریں۔ بدھ تک محتاط رہیں، جمعرات اور جمعے کو تعلقات میں بگاڑ کو سدھارنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ساتھی نرم لہجے میں بات کرے گا، لیکن باتیں زیادہ سننے کو مل سکتی ہیں۔ مذہبی تحقیق کچھ ماضی کے واقعات پر وہم میں ڈال سکتی ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
اس ہفتے چاند کا سفر اولاد، محبت، لاٹری، ذہانت اور اعلٰی تعلیم کے بعد کام کاج، ملازمت اور صحت کے مقامات پر ہوگا۔ ایسے وقت میں مذکورہ امور میں چیزیں کچھ مشکل ہوسکتی ہیں، کیوںکہ اکثر سیارے ایک دوسرے کو خراب نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ بچوں کی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
آپ کا سیارہ نیپچون طالع میں راجع یعنی الٹا چل رہا ہے۔ ایسے وقت میں ازدواجی گھر سے زہرہ مقابل ہے۔ شریکِ حیات کے بارے میں کچھ شکوک وشبہات یا اچھا رویہ نہ ہونے کی شکایت ہوسکتی ہے۔ سیارے آپ کے لیے آسانیاں ضرور لائیں گے اگر آپ نے خود کو عملی میدان میں سرگرم رکھا۔ محتاط رہیں اس ہفتے چوٹ لگ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے