- کراچی اور پشاور ایئر پورٹس سے 2مسافر گرفتار، صابن کی ٹکیوں میں رکھی منشیات برآمد
- منی پور میں خانہ جنگی کی صورتحال، فسادات پر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی
- غذا میں معمولی سی تبدیلی دائمی بیماری سے بچا سکتی ہے
- اسپیس ایکس نے پہلے نجی خلائی واک مشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا
- مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
- نبی کریمﷺ کی زندگی ہر لمحہ خدمتِ انسانیت کا عملی نمونہ ہے، صدر مملکت
- ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا الزام بائیڈن اور کملا ہیرس پر دھر دیا
- پبی، پاک انڈونیشیا مشترکہ مشق ’’ایلنگ اسٹرائیک ٹو‘‘ کا انعقاد
- خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کا جشن ولادت، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا
- سندھ، پابندی کے باوجود سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال جاری
- اسٹاک مارکیٹ، مثبت امیدوں کے باعث اتار چڑھاؤ کے ساتھ تیزی
- پاکستان امریکا کیساتھ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خواہاں
- بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں، وزیراعظم
- ٹیکس تنازع، سی اے اے نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- اے ڈی بی کی 4 برس میں 8 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی
- جشن ولادت محسن انسانیت ﷺ
- بحر سخاوت، کانِ مروت، آیہ رحمت، شافع امت، مالک جنت، قاسم کوثر ﷺ
- امریکا میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا
- وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
- نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
انڈونیشیا کے شمالی مالوکو صوبے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تیرہ افراد ہلاک
جکارتا: حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد اتوار کو انڈونیشیا کے شمالی مالوکو صوبے میں تیرہ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملک کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی بی این پی بی کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے ہونے والی شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب نے ٹرنیٹ شہر میں 10 مکانات کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق موسم کا حوالہ دیتے ہوئے بی این پی بی نے مقامی باشندوں کو خبردار کیا کہ وہ چوکس رہیں۔
ترجمان عبدالمہری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور سیلاب سے متعلق حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بی این پی بی کا کہنا ہے کہ متاثرین کو نکالنے کے لیے ایک ٹیم تعینات کر دی گئی ہے، سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی بسرناس نے بتایا کہ سیلابی پانی میں بہہ جانے والوں اور ملبے کی زد میں آنے والے متاثرین کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مئی میں انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔