فرانس میں گرفتار ٹیلیگرام کے سی ای او پر الزامات کی تفصیل سامنے آگئی

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

پیرس: فرانس میں گرفتار ٹیلیگرام کے سی ای او پر الزامات کی تفصیل سامنے آگئی۔

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے ارب پتی بانی اور سی ای او پاول دوروف کو اتوار کو فرانس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاول دوروف اپنے پرائیویٹ جیٹ میں سفر کر رہے تھے جنہیں پیرس کے قریب بورجے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاول دروف کو فراڈ، منشیات کی اسمگلنگ، سائبر ہراسانی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بچوں کے خلاف جرائم کو روکنے والے فرانسیسی ادارے نے پاول دروف کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔