- تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
- لاہور میں نادرا میگا سینٹر پراجیکٹ کئی برس بعد بھی تاخیر کا شکار
- ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کیلئے قومی فٹبال ٹیم کا اعلان
- راولپنڈی؛ موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق
- کراچی میں مختلف سبزیاں سرکاری نرخ ناموں سے چار گنا زائد پر فروخت ہونے لگیں
- حماس کی قید میں یرغمالی ہماری بمباری میں مارے گئے تھے؛ اسرائیل کا اعتراف
- پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کوساف چیمپئن شپ کیلئے این او سی جاری
- آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراطلاعات
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز کا اسٹالینز کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
- مولانا فضل الرحمان کو منانے نواز شریف کا وزیراعظم کے ہمراہ ان کے گھر جانے کا امکان
- جاپان میں یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا سر منڈوالیا
- کراچی میں سڑکیں اور سیوریج نظام درہم برہم، بحالی کا کام بارشوں کے بعد بھی شروع نہ ہوسکا
- اہم آئینی ترامیم کا معاملہ، سینیٹ کا اجلاس پھر مؤخر، رات 10 بجے ہوگا
- الجزائر میں عبدالمجید تبون مسلسل دوسری بار صدر منتخب
- آئینی ترامیم کے بعد خیبرپختونخوا کے بارے میں بھی ضروری فیصلے کریں گے، رہنما مسلم لیگ(ن)
- محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں بھونیشور کمار کو پیچھے چھوڑ دیا
- اردن انتخابات میں مذہبی تنظیموں کی کامیابی؛ نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان
- اختر مینگل کا آئینی ترمیم کی حمایت پرلاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ
- لاہور میں پولیس کی زیر حراست شخص جاں بحق، سب انسپکٹر معطل
- لوئر دیر: چئیرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے چار افراد دریا میں گر گئے
برکینا فاسو میں دہشت گرد تنظیم کا حملہ، 200 افراد ہلاک
برکینا فاسو: مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے وسطی علاقے میں بدترین حملے میں 200 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے، جس کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک مسلح تنظیم جماعت النصرت الاسلام و المسلمین نے تسلیم کرلی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے اسٹریٹجک قصبے کایا سے 40 کلومیٹر دو شمال میں واقع بارسالوگہو ریجن میں خون ریز حملہ ہفتے کو کیا گیا تھا، جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ علاقہ دارالحکومت اوئیاگادوگو کی حفاظت کا آخری مقام ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلح گروپ نے سیکیورٹی کے لیے خندقیں کھودنے والے افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں اور اس حملے کے بعد کئی فوجی جوان بھی لاپتا ہیں جبکہ حملہ آوروں نے وہاں موجود فوج سے اسلحہ اور ایمبولینس بھی قبضے میں لے لیا۔
الجزیرہ نے اپنے رپورٹر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم نے حملے کے بعد کئی ویڈیوز بھی جاری کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد، خواتین اور بچے خندوقوں کے اندر لیٹے ہوئے ہیں، جو یہاں خندقیں بنا رہے تھے لیکن وہ خود انہیں خندقوں میں دفن ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کے علاج کے لیے کایا سے ڈاکٹروں، نرسز اور دیگر طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ برکینا فاسو میں دہشت گرد تنظیموں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہزاروں شہریوں کو نشانہ بنایا ہے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر یا ہجرت کرچکے ہیں۔
نارویجن ریفیوجی کونسل (این آر سی)کی حالیہ رپورٹ میں بھی برکینا فاسو سرفہرست تھا جہاں بے گھر افراد پر توجہ ہی نہیں دی گئی ہے۔
این آر سی نے بتایا تھا کہ مسلح تنظیم کے حملوں میں گزشتہ برس 8 ہزار 400 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جو اسے ایک برس کے مقابلے میں دوگنا تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔