کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ، گورنر سندھ کی لواحقین سے ملاقات

اسٹاف رپورٹر  پير 26 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی کے اہلخانہ سے چھیپا سردخانے میں ملاقات کی ، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جس شیطان نے یہ کام کیا جلد ڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

چھیپا سرد خانے میں مقتولہ کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ معصوم بچی کے قتل کے ذمے دار کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ، بچی کے ورثا بچی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے سکھر جائیں گے۔

ان کا  کہنا تھا کہ میں نے معصوم بچی کی مالی مدد کی ہے، بچی کے والد کی نوکری کا ذمہ لے لیا ہے، میں خود اس کیس کو دیکھوں گا۔

واضح رہے اتوار کی صبح صدر کے علاقے لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے بچی کی بوری بند لاش ملی تھی بعدازاں پولیس نے مقتولہ کے ورثا کو تلاش کر لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔