ایکسائز نارکوٹکس کنڑول ٹیم کی کارروائی، 2 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

  کراچی: کورنگی کے علاقے سے ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے دو بین الصوبائی منشیات فروشوں کو کامیابی سے گرفتار کرلیا۔

آپریشن فارسی گیٹ محمود آباد میں کیا گیا جس کے نتیجے میں صفدر علی ولد سبز علی خان اور زبیر خان ولد غلام یونس کو گرفتار کر لیا گیا۔

چھاپے کے دوران، ٹیم نے ملزمان سے 485 گرام اعلیٰ قسم کے آئس کرسٹل اور 7000 گرام چرس برآمد کر لی۔

یہ آپریشن جنوبی ٹیم کی طرف سے اکٹھی کی گئی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔

ایک اور الگ کیس میں ضلع شہداد کوٹ کے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس تھانے نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 70 کلو مین پوری گٹکا اور 400 گرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔

جبکہ میر حسن ڈومکی نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک لوڈر رکشہ ضبط کر لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔