- سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد
- عید میلا النبی ﷺ؛ ایران میں غیرملکیوں سمیت ہزاروں قیدیوں کی سزائیں معاف
- 26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
- عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان
- پنجاب میں چرند، پرند کے غیرقانونی شکارپر91 شکاری گرفتار،10 لاکھ جرمانہ
- امریکی صدارتی الیکشن؛ ورجینیا، مینیسوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا میں ابتدائی ووٹنگ
- اسلام آباد؛ بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے نائب صدر کی تقرری غیرقانونی قرار
- حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات
- کسٹمز نے لانچوں کے ذریعے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
- ٹک ٹاک پر مٹی کھانے کا رجحان وائرل
- سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں
- علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع
- چھاتی کے کینسر سے مرنے کا امکان سیاہ فام خواتین میں زیادہ ہوتا ہے، ماہرین
- برطانوی شہری برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں چاقو لگنے سے ہلاک
- پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا
- پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان
- دنیا بھر میں 22 ہزار پاکستانی قید ہیں ان میں سے 10 ہزار سعودیہ میں ہیں، وزارت خارجہ
- چیچن صدر نے اپنی سائبر کار کے غیر فعال ہونے کا الزام ایلون مسک پر عائد کردیا
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- فنونِ لطیفہ اور دستکاری کے مجموعی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
اسرائیل، حزب اللہ کشیدگی، بیروت ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ
بیروت: حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر بیروت ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
لبنان کے واحد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر درجنوں مسافر گزشتہ روز بے چینی سے اپنی فلائٹس کا انتظار کرتے رہے مگر بیشتر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے سرحد پار جھڑپوں میں اضافے کے بعد بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈہ کام کر رہا تھا لیکن بڑی ایئرلائنز کی جانب سے پروازیں معطل کرنے کے اعلان کے بعد بہت سے مسافر پھنس گئے ہیں۔
اردن کے راستے امریکہ جانے والے ایک مسافر الہام شکیر نے بتایا کہ ہم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے اپنی پرواز کے لیے آئے لیکن انہوں نے ہمیں بتایا کہ پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ روز لبنان میں فضائی حملے کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے بڑے پیمانے پر حزب اللہ کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
جبکہ لبنانی گروپ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں ایک اعلی کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے سرحد پار حملوں کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔