ای اسپورٹس ورلڈ کپ سعودی فالکنز نے جیت لیا

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
(فوٹو: عرب نیوز)

(فوٹو: عرب نیوز)

ریاض: سعودی عرب میں ہونے والا ای اسپورٹس ورلڈ کپ سعودی فالکنز کی ٹیم نے جیت لیا، فاتح ٹیم کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وننگ ٹرافی دی۔

تقریب انعامات کے مہمان خصوصی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھے جنہوں نے ریاض میں 8 ہفتوں تک جاری رہنے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے اختتامی روز سعودی فالکنز کی فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی دی۔

فالکنز نے 5665 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے حریف ڈچ لیکوئڈ ٹیم کو شکست دے کر حاصل کیا جو 2545 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سوئس بی ڈی ایس ٹیم 2000 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

ریاض نے اس ہفتے کے آخر میں نیو گلوبل اسپورٹس کانفرنس کی بھی میزبانی کی ، جس نے ای اسپورٹس مرکز کے طور پر سعودی عرب کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔