برطانیہ میں طلبا کو ویکیسینز لینے کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

  لندن: برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے نئے تعلیمی سال کے موقع پر تمام چھوٹے بڑے طلبا کو ہدایت کی ہے وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہوں نے گردن توڑ بخار، خسرہ اور HPV  کے خلاف مفت نیشنل ہیلتھ سروس کی بچپن اور نوعمری کی ویکسینز لگوائی ہوئی ہوں۔

بہت سارے نئے لوگوں کے تعلیمی اداروں کے محدود ماحول میں اکٹھے ہونے اور قریبی اختلاط کے ساتھ اسکول اور یونیورسٹیاں کورونا، فلو، خسرہ، ممپس اور گردن توڑ بخار کی بیماری کے لیے سازگار مقامات ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ انفیکشن کے پھیلنے کا بہترین موقع پیش کرتے ہیں۔

گردن توڑ بخار اور سیپٹیسیمیا دونوں مہلک ہو سکتے ہیں یا ہمیشہ کی معذوری کا سبب بن سکتے ہیں۔ انگلینڈ میں تمام طلباء کو اسکول کے سال 9 یا 10 میں MenACWY ویکسین پیش کی جاتی ہے جو انہیں 4 مختلف قسم کے میننگوکوکل بیکٹیریا سے بچاتی ہے جو گردن توڑ بخار اور سیپٹیسیمیا کا سبب بن سکتے ہیں۔

MenACWY ویکسین ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جس نے اپنی 25ویں سالگرہ تک ویکسین نہیں لگوائی۔

چھوٹے بچوں کو MMR ویکسین کی دو خوراکیں دی جاتی ہیں، جو خسرہ، ممپس اور روبیلا سے اپنے آپ کو بچانے کا سب سے محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے۔ طلبا کیلئے یہ چیک کرنا ضروری ہے کہ انہوں نے MMR ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوئی ہوں کیونکہ ملک بھر میں خسرہ کی وبا پھیل رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔