- پبی، پاک انڈونیشیا مشترکہ مشق ’’ایلنگ اسٹرائیک ٹو‘‘ کا انعقاد
- نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا
- سندھ، پابندی کے باوجود سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال جاری
- اسٹاک مارکیٹ، مثبت امیدوں کے باعث اتار چڑھاؤ کے ساتھ تیزی
- پاکستان امریکا کیساتھ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خواہاں
- بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں، وزیراعظم
- ٹیکس تنازع، سی اے اے نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- اے ڈی بی کی 4 برس میں 8 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی
- جشن ولادت محسن انسانیت ﷺ
- بحر سخاوت، کانِ مروت، آیہ رحمت، شافع امت، مالک جنت، قاسم کوثر ﷺ
- امریکا میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا
- وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
- ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج منایا جائے گا
- کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، دو کی حالت تشویشناک
- آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم
- نئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمت
- سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس
- کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
- ایٹمی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کی کلید ہے، چیئرمین پی اے ای سی
- جیکب آباد؛ پولیوورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پرڈی سی اور ایس ایس پی فارغ
پاورسیکٹرکیلیے صلاحات تیار، بجلی کے بلوں پرلگائے ٹیکسز پرنظر ثانی ہوگی
اسلام آباد: پاور سیکٹر کے لیے قلیل اور وسط مدتی اصلاحات تیار کرلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق 6 ماہ سے ایک سال کے اقدامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاورسیکٹر میں اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے 6 ماہ سے ایک سال کے اہداف طے کرلیے گئے۔ صارفین کے لیے کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے لنک کیا جائے گا جبکہ بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسوں پر نظر ثانی ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردیوں میں بجلی کی کم ہونے والی طلب کو بڑھا کر دگنا کردیا جائے گا۔ کچھ اقدامات قلیل مدت اور کچھ وسط مدت میں کیے جائیں گے۔ کیپٹو پاور کی گیس پاور پلانٹس کو دی جائے گی اوردرآمدی کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ ریشنلائز کرنا بھی اصلاحاتی منصوبے میں شامل ہے۔ کیپٹو پاورپلانٹس کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جائے گا۔ ٹرانسمیشن نقائص کو دور کرنے کے لیے 3 سے 5 سال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔سردیوں میں بجلی کی طلب 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار میگا واٹ تک لے جانے کا پلان ہے۔
گیس ہیٹرز اور گیزرز سمیت دیگر آلات کو بجلی پر منتقل کیا جائے گا اور غیر معیاری پنکھے تبدیل کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں ڈیزل ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔ ڈسکوز کے بورڈز میں نجی شعبے کی نمائندگی بڑھائی جائے گی۔ سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی کو ملا کر آزاد مارکیٹ آپریٹرز کے نام سے الگ ادارہ بنانے کی بھی تجویز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔