کراچی؛ ماہی گیروں کو آئندہ پانچ دن کیلیے سمندر جانے سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی مشیر برائے محکمہ فشریز سید نجمی عالم نے سندھ کے تمام ماہی گیروں کو آئندہ پانچ دن کے لیے سمندر جانے سے روک دیا ہے۔

سید نجمی عالم نے یہ اقدام وزیرعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سے متعلق اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔

انہوں نے ماہی گیروں کو اطلاع دی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ اور مون سون کے موسم کی وجہ سے مورخہ 26 اگست سے 30 اگست 2024 تک صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں خصوصاً ساحلی علاقوں میں شدید بارش اور سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

سید نجمی عالم نے کہا کہ تمام ماہی گیروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ مورخہ 26 اگست سے 30 اگست سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشیاں، انجن اور جالوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔