اسرائیلی فوجی کو یحییٰ سنوار تو نہیں ملے لیکن ان کی چھوڑی ہوئی ’کافی‘ مل گئی

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
اسرائیلی فوج کی آمد پر یحییٰ السنوار جلدی جدی میں سرنگ میں 10 لاکھ ڈالرز بھی چھوڑ گئے تھے، نیویارک ٹائمز

اسرائیلی فوج کی آمد پر یحییٰ السنوار جلدی جدی میں سرنگ میں 10 لاکھ ڈالرز بھی چھوڑ گئے تھے، نیویارک ٹائمز

نیویارک: اسرائیلی فوجیوں اور انٹیلی جنس کو اس وقت نہایت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک زیر زمین سرنگ میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰالسنوار کو گرفتار کرنے پہنچے تھے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کو حماس کے نئے سربراہ یحییٰالسنوار کی تلاش اُس وقت سے ہے جب وہ اس کے عسکری ونگ کے رکن اور پھر ترقی کرتے ہوئے القسام بریگیڈ کے سربراہ بھی بنے۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں بھی یحییٰالسنوار نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد سے وہ اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ اس ہٹ لسٹ میں سے اسماعیل ہنیہ اور محمد دیف کو شہید کیا جا چکا ہے اور صرف السنوار باقی ہیں۔

یحییٰالسنوار کا سراغ لگانے کے لیے امریکا اسرائیل جوائنٹ انٹیلیجنس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا جو زمین میں سرائیت کرنے والے ریڈارز کے ذریعے السنوار کا تعاقب کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق رواں برس جنوری میں اسرائیل اس سرنگ تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوگیا جہاں یحییٰ السنوار رہتے تھے لیکن وہ چند لمحوں پہلے جا چکے تھے۔

اسرائیلی فوجیوں کو یحییٰالسنوار تو نہیں ملے لیکن گرم کافی کا کپ ملا جو یحییٰالسنوار کے لیے بنائی گئی تھی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق جلدی جدی میں یحییٰ السنوار اُس سرنگ میں 10 لاکھ ڈالرز بھی چھوڑ گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔