راجکمار راؤ کو اپنی پہلی بالی وڈ فلم کا کتنا معاوضہ ملا تھا؟

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار راجکمار راؤ کی پہلی بالی وڈ فلم کے معاوضے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’راجکمار راؤ‘ نے حال ہی میں کامیڈی ہارر فلم ’استری 2‘ کے لیے 6 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی فلم ’لوو سیکس اور دھوکہ‘ تھی، جس میں انہیں صرف 11 ہزار بھارتی روپے کا معاوضہ ملا تھا۔

اداکار کے مطابق ممبئی منتقل ہونے کے بعد انہوں نے ڈیڑھ سال تک کرداروں کی تلاش میں جدوجہد کی، اور انہیں پہلا اشتہار ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کے ذریعے ملا۔

راجکمار راؤ کا کہنا تھا کہ پہلا آڈیشن دیتے وقت ان کے کپڑے عجیب تھے لیکن انہوں نے اسی لباس میں آڈیشن دیا اور ڈائریکٹر کو پسند آگیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی فلم کا معاوضہ کم ہونے کے باوجود انہوں نے اسے ایک اہم موقع سمجھا اور بھرپور فائدہ اٹھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔