- بھارت؛ منی پور میں نسلی فسادات، کرفیو کے بعد انٹرنیٹ بھی معطل
- یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو زندہ جلانے والا سابق بوائے فرینڈ بھی ہلاک
- حکومت نے وفات پانےوالے ملازمین کے اہلخانہ کیلیے فیملی پنشن کی مدت 10 سال کردی
- ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئرلینڈ کو 14 ارب ڈالر کیوں ادا کرے گی؟
- وزیر اعلیٰ کواعتماد کا ووٹ لینے کیلیے کہنے کا سوچ رہا ہوں، گورنرخیبرپختونخوا
- آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا مزدور کی کم ازکم اجرت 50 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ
- سرجانی ٹاؤن میں پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے گہرے گڑھے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق
- چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، وزیر خزانہ
- کراچی میں جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کا سہولت کار گرفتار
- چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو غلط انداز میں رپورٹ کی گئی، سپریم کورٹ
- بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی
- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں، وزیراعلی کو بریفنگ
مری: پاکستان ادارہ شماریات نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ پنجاب میں تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری سے لاہور پہنچتے ہی پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس طلب کیا، جس میں انہیں ادارہ شماریات کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ضروری اشیاء خورد و نوش کے نرخ تمام دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے میں پرائس کنٹرول پر اظہار اطمینان، انتظامی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہر ضلع میں قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اور آٹے و روٹی کے نرخ معلوم کیے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر میں روٹی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، صوبہ بھر کی عوام کو کنٹرولڈ ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے-
سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے پرائس کنٹرول چیکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں سینٹر پرویز رشید ، چیئرپرسن ٹاسک فورس سلمہ بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری انڈسٹری، سیکرٹری زراعت اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔