دہشتگرد پوری قوم ، انسانیت اور ترقی کے دشمن ہیں، اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، صدر

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران جوانوں اور  مختلف واقعات میں معصوم شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ 

صدرمملکت  نے کہا ہے کہ دہشتگرد پوری قوم ، انسانیت اور ترقی کے دشمن ہیں، اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ قوم بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پوری قوم کی مدد سے دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم شہدا کی احسان مند رہے گی  اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت نے  شہادت پانے والے جوانوں کی بہادری اور جذبہ قربانی کی تعریف، شہدا کیلے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔