گلشن دوزان میں شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ، سندھ ہائیکورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری

کورٹ رپورٹر  پير 26 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گلشن دوزان میں شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ سے متعلق کیس احتساب عدالت سے سیشن عدالت منتقل کرنے کیخلاف نیب کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

ہائیکورٹ میں گلشن دوزان میں شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ سے متعلق کیس احتساب عدالت سے سیشن عدالت منتقل کرنے کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ احتساب عدالت نے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، ملزمان پر 600 ملین سے زائد کرپشن کا الزام ہے، ملزمان نے سوسائٹی کے نام پر لوگوں کے ساتھ جعلسازی کی۔

1992 میں شہریوں نے پلاٹ بک کروائے تھے، 250 سے زائد الاٹیز کو لیز تک نہیں ملی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔