- کراچی ڈیفنس موبائل شاپ میں دکاندار کی حاضر دماغی سے ڈکیتی واردات ناکام، فوٹیج وائرل
- لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید
- کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز
- دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ
- کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی
- رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس
- آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے مشاورت نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو
- ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ریلوے ملازمین بحال
- وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کا کام 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت
- لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا احتجاج
- چین میں پیش کیے گئے ’پانڈا کتے‘
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈرابراہیم عاقل شہید
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے اہلکاروں کی ہلاکتیں، 28 زخمی
- پاکستان کے بعد افغان عہدیدار کی ایرانی قومی ترانے کی بھی توہین
- کوئٹہ میں 7 سالہ لاپتہ بچے کو ذبح کر کے لاش جلانے کی کوشش
- وزیراعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دے دی
- کراچی میں آئندہ کئی روز تک گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان
- سندھ اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی سے متعلق نئی ترمیم منظور
- ای سی سی کی 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
والدین کا سر قلم کرنے والا بیٹا زخمی حالت میں گرفتار؛ محبت بھرے نغمے گاتا رہا
واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بدبخت بیٹے نے والدین کا سر قلم کر کے ان کی مسخ شدہ لاشوں کی تصاویر اپنے رشتہ داروں کو بھیجی تھیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قاتل بیٹے کے کزنز نے فوری طور پولیس کو قتل کی اس بہیمانہ واردات کی اطلاع دی جس پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو لاشوں کو خون میں لت پت پایا۔
پولیس نے قاتل بیٹے کو گھر میں ایک دھاتی چیز تھامے گھومتے دیکھا۔ اس نے گرفتاری دینے کی درخواستوں کو مسترد کردیا اور اہلکاروں پر بیلچے سے حملہ بھی کیا۔ جوابی فائرنگ میں نوجوان شدید زخمی ہوکر گر پڑا۔
پولیس اہلکار زخمی قاتل کے پاس پہنچے تاکہ ہتھکڑی لگاسکیں تو اس نے کہا کہ میں ان سے پیار کرتا ہوں۔ میری درخواست ہیں مجھے سر پر گولی مار کر قصہ یہیں تمام کردیں۔
اس کے بعد ملزم مسلسل گانے گاتا رہا۔ جس میں ٹینا ٹرنر کا 1984 میں مقبول ہونے والا نغمہ ’’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ اور اسٹیوی ونڈر کا گانا ’’آئی جسٹ کالڈ ٹو آئی لو یو‘‘ شامل تھے۔
پولیس نے سفاک بیٹے جوزف گیرڈویل کو اسپتال منتقل کیا اور قتل کے دو مقدمات کے تحت تفتیش شروع کردی۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پیرول کے امکان کے بغیر عمر قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔