- بھارت؛ منی پور میں نسلی فسادات، کرفیو کے بعد انٹرنیٹ بھی معطل
- یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو زندہ جلانے والا سابق بوائے فرینڈ بھی ہلاک
- حکومت نے وفات پانےوالے ملازمین کے اہلخانہ کیلیے فیملی پنشن کی مدت 10 سال کردی
- ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئرلینڈ کو 14 ارب ڈالر کیوں ادا کرے گی؟
- وزیر اعلیٰ کواعتماد کا ووٹ لینے کیلیے کہنے کا سوچ رہا ہوں، گورنرخیبرپختونخوا
- آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا مزدور کی کم ازکم اجرت 50 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ
- سرجانی ٹاؤن میں پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے گہرے گڑھے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق
- چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، وزیر خزانہ
- کراچی میں جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کا سہولت کار گرفتار
- چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو غلط انداز میں رپورٹ کی گئی، سپریم کورٹ
- بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی
- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
شہر قائد میں متوقع بارشوں سے صورتحال خوفناک حد تک خراب ہونے کا خدشہ
کراچی: شہر قائد میں متوقع بارشوں سے صورتحال خوفناک حد تک خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ مون سون میں ہلکی اورتیز بارشوں سے شہر پہلے ہی کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے، جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں۔
مرکزی شاہراہیں ہوں یا اندرونی سڑکیں سب تباہ حال ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے، مزید بارشوں سے شہر مزید تباہی کا منظر پیش کرے گا۔
کراچی کی مرکزی سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں حالیہ دنوں میں مرمت اورازسر نو تعمیر ہونے والی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سڑکوں کی بحالی کا کوئی کام نہیں ہو سکا۔
یونیورسٹی روڈ، شاہراہ پاکستان، نیو ایم اے جناح روڈ، کورنگی ایکسپریس وے، کورنگی روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں، کراچی کے شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔
شہر مکمل طور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے لیکن اس کی بہتری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے، گلی محلوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں سڑک نام کی چیز مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔
سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے جس سے صورتحال خراب ہورہی ہے، بعض علاقوں میں صورتحال اتنی خراب ہے کہ وہ گاؤں دیہات سے بھی بدتر منظر پیش کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔