- کراچی ڈیفنس موبائل شاپ میں دکاندار کی حاضر دماغی سے ڈکیتی واردات ناکام، فوٹیج وائرل
- لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید
- کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز
- دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ
- کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی
- رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس
- آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے مشاورت نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو
- ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ریلوے ملازمین بحال
- وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کا کام 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت
- لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا احتجاج
- چین میں پیش کیے گئے ’پانڈا کتے‘
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈرابراہیم عاقل شہید
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے اہلکاروں کی ہلاکتیں، 28 زخمی
- پاکستان کے بعد افغان عہدیدار کی ایرانی قومی ترانے کی بھی توہین
- کوئٹہ میں 7 سالہ لاپتہ بچے کو ذبح کر کے لاش جلانے کی کوشش
- وزیراعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دے دی
- کراچی میں آئندہ کئی روز تک گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان
- سندھ اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی سے متعلق نئی ترمیم منظور
- ای سی سی کی 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم
راولپنڈی: پنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھ پوائنٹس کم ہوگئے۔
آئی سی سی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران پاکستان کو چھ اوورز کم ہونے پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا ہے جبکہ میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
بنگلا دیش کو بھی سلو اوور ریٹ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تین پوائنٹس سے محروم کر دیا گیا جبکہ میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ بنگلادیش کے تین اوورز کم پائے گئے۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو نے مجوزہ سزا کو قبول کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ اسٹینڈنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ تین پوائنٹس کم ہونے کی وجہ سے بنگلا دیش پانچویں پوزیشن سے ساتویں نمبر پر آگیا، انگلینڈ چھٹے سے چوتھے نمبر پر جبکہ سری لنکا پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
بنگلہ دیش نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔
دونوں کے درمیان گزشتہ 13 ٹیسٹ میچز میں 12 پاکستان نے جیتے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا، دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔