تنگدستی سے پریشان 33 سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

سید مشرف شاہ  پير 26 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: پولیس کا کہنا ہے کہ بادامی باغ، مورچہ اسٹاپ کے قریب ایک شہری نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو رنگ و روغن کے کارخانے میں ملازم تھا جس نے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کا خاندان خانیوال میں مقیم ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کی وجہ بظاہر تنگدستی معلوم ہوتی ہے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔