’کھل نائک 2‘ کے پلاٹ کا اعلان، سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، اور جیکی شروف شامل

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ’کھل نائک 2‘ کے پلاٹ کا اعلان کیا ہے جس میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، اور جیکی شروف شامل ہوں گے۔

ایک تازہ انٹرویو میں ڈائریکٹر نے بتایا کہ سنجے دت نے جیل سے انہیں  خط لکھا تھا جس میں فلم کا سیکوئل بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔

سیکوئل کی کہانی بالو بلرام کے جیل سے واپسی، مدھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف کے شادی شدہ کرداروں، اور ان کی زندگیوں پر مبنی ہوگی۔

سبھاش گھئی کے مطابق اسکرپٹ تقریباً دو سال سے تیار ہے اور نئی فلم میں سنجے دت بڑے کردار جبکہ ایک نیا اداکار چھوٹے کردار میں نظر آئے گا جبکہ مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔