- اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈرابراہیم عاقل شہید
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے اہلکاروں کی ہلاکتیں، 28 زخمی
- پاکستان کے بعد افغان عہدیدار کی ایرانی قومی ترانے کی بھی توہین
- کوئٹہ میں 7 سالہ لاپتہ بچے کو ذبح کر کے لاش جلانے کی کوشش
- وزیراعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دے دی
- کراچی میں آئندہ کئی روز تک گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان
- سندھ اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی سے متعلق نئی ترمیم منظور
- ای سی سی کی 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
- جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افغان مسافر سمیت 2 ملزمان گرفتار
- پنجاب یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی پر ن لیگ اور پی پی میں سرد جنگ
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
- وزیر خارجہ چین سے پاکستانی طالبہ کی میت لانے کا انتظام کریں، لیاقت بلوچ
- سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹرز کے اطراف دفعہ 144اورموبائل جیمر لگانے کا فیصلہ
- بینک سے نکلنے والوں کو لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
- بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی
- پاکستان کی بلیو اکانومی میں 100 ارب ڈالر سے زائد آمدنی کی صلاحیت ہے، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر
- اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان اور اسرائیلی کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے
- اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، پہلی بار انڈیکس کی 82ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور
- ایپل نے آئی فون 16 کی فروخت شروع کر دی
- پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل
عارف علوی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات ختم کروانے کیلیے متحرک
پشاور: سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عارف علوی خیبرپختونخوا حکومت مین ہونے والے اختلافات ختم کروانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ عارف علوی نے خیبرپختونخوا کے اختلافات ختم کروانے پر کام شروع کردیا اور انہیں نے مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان سے رابطہ کر کے صوبے میں پارٹی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شکیل خان نے صدر عارف علوی کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، اب بھی پارٹی امور پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں ملاقات شیڈول نہیں ہوپارہی۔
واضح رہے کہ شکیل خان کو وزیراعلیٰ نے مبینہ طور پر خرد برد کے الزامات ثابت ہونے پر کابینہ سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد عاطف خان سمیت کئی رہنما شکیل خان کی حمایت میں کھڑے ہوئے تھے اور انہیں نے کرپشن کے الزامات کی تردید کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔