ملک بھر میں چہلم کے جلوس اختتام پذیر

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
  فائل فوٹو؛ ایکسپریس

فائل فوٹو؛ ایکسپریس

 اسلام آباد/ کراچی: ملک بھر میں شہدائے کربلا و نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔

جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند رہی۔

راولپنڈی میں چہلم کا ماتمی ذوالجناح جلوس امام بارگاہ قدیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ ماتمی جلوس ختم ہوتے ہی موبائل سروس بحال ہونے لگی۔ پشاور اور لاہور میں بھی مرکزی جلوس اپنی منزل پر پہنچ گئے ہیں۔

چہلم کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھرمیں شبیہ و عَلم ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں سے ہوکرامام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادرپر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے راستوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔