بلوچستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

خالد محمود  پير 26 اگست 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ساتھ مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، آئی جی پولیس بلوچستان و دیگر سول و ملٹری حکام نے شرکت کی.نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

شرکا نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے جذبے کو سراہا اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔