سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: کینیڈا نے نیدرلینڈز کو 8 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

یوٹریکٹ: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینیڈا نے نیدرلینڈز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

یوٹریکٹ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 133 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے نوح کروس 32 رنز بنا کرنمایاں رہے۔وکرمجیت سنگھ 22،  رائن کلین 22، مائیکل لیوِیٹ 13، زیک لائن-کیشٹ 13کائل کلین 3 جبکہ میکس او ڈوڈ اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 0، 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوا۔

برینڈن گلوور 4 اور پال وین میکرین 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کینیڈا کی جانب سے پروین کمار اور کلیم ثناء نے 2، 2 جبکہ سعد بن ظفر اور ڈِلن ہیلیگر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کیے۔

کینیڈا کی جانب سے شریاس مووا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان نکولس کرٹن 13، ڈِلن ہیلیگر 12، ہرش ٹھاکر 10، اکھل کمار 9، پروین کمار 4 جبکہ ایرون جونسن، ریان پٹھان اور رویندر سنگھ 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سعد بن ظفر 33 اور کلیم ثناء 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کائل کلین اور پال وین میکرین نے 3، 3 جبکہ ڈینیئل ڈورم نے 2 اور وکرمجیت سنگھ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔