- آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم
- چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
- الیکشن کمیشن؛ جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلیے 2 ماہ کی مہلت مانگ لی
- وزیراعلیٰ پنجاب کا مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس
- عظمیٰ بخاری فیک وڈیو کیس؛ ڈی جی ایف آئی اے رپورٹ سمیت عدالت طلب
- کیفین کا معتدل استعمال اور اسکے فوائد
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
- وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاہدہ
- چیمپئینز ٹرافی؛ کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا
- وزیراعلیٰ سندھ کی حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکیں ٹوٹنے کی انکوائری کی ہدایت
- ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے پریشر بڑھا دیا
- خیبر پختونخواہ میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح
- آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی اور صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی، پختونخوا بار کونسل
- ماضی کے حریفوں کو بورڈ نے رابطے بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا
- دیر بالا؛ چترال جانے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، تین افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف اور جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر
- پاکستان کاربن کریڈٹ برآمدات سے سالانہ ایک ارب ڈالر کماسکتا ہے، ماہرین
- مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر
- نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
- سیکیورٹی گارڈ اپنے پستول سے گولی چلنے سے جاں بحق
اپنی زندگی سے ناخوش ہونا۔۔۔
اکثر اوقات ہم خود کو عدم اطمینان کے ایسے لطیف احساس میں پھنستے ہوئے پاتے ہیں کہ ایک خاموش سی ناخوشی آہستہ آہستہ ہماری زندگی میں داخل ہو جاتی ہے۔ ہمیں شاید اس کا احساس بھی نہ ہو، مگر یہاں ہمیں بھی یہی دیکھنا ہے کہ آپ اپنی روزمرہ زندگی کی مصروفیات سے ناخوش ہیں۔ کچھ ایسی چھوٹی چھوٹی علامات ہیں، جو ہمیں بتاتی ہیں کہ ہم اتنے مطمئن نہیں ہیں جتنے کہ ہوسکتے تھے۔
لہٰذا، اگر آپ سوچ رہے ہیں، ’’کیا میں اپنی زندگی سے ناخوش ہوں؟‘‘ میں اس کا پتا لگانے میں آپ کی مدد کے لیے حاضر ہوں۔ آئیے ان علامات کو تلاش کریں، جو یہ بتا سکتی ہیں کہ آپ زندگی سے ناخوش ہو گئے ہیں۔
کبھی کبھار آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ بہت تھک چکے ہیں۔ ہم سب کے پاس وہ دن ہوتے ہیں، جب ہم اپنے آپ کو بستر سے باہر نہیں نکال سکتے، لیکن یہاں ایک سوال ہے۔
کیا آپ کو ہر ایک دن ایسا لگتا ہے؟
کیا آپ اکثر اپنے آپ کو اچھی رات کی نیند کے بعد بھی مسلسل تھکاوٹ سے لڑتے ہوئے پاتے ہیں؟
کیا صرف جسمانی تھکاوٹ ہی ہے یا آپ کا دماغ بھی تھکن محسوس کرنے لگا ہے۔ اگر یہ کیفیات بڑھتی جا رہی ہیں تو جان لیں کہ کہیں کوئی ان کہی سوچ ہے، جو آپ کا پیچھا کر رہی ہے اور آپ اپنی زندگی سے ناخوش ہیں۔
اس کے بعد دیکھیں کہ آپ نے ان چیزوں میں دل چسپی لینا چھوڑ دی ہے، جنھیں آپ کبھی پسند کرتے تھے۔
میں آپ کے ساتھ اپنی ناخوشی کی ایک علامت شئیر کرتی ہوں۔ کچھ سال پہلے، میں ایک شوقین قاری تھی۔ کتابیں میرا مشغلہ، میری خوشی، میری مستقل ساتھی ہوتی تھیں، لیکن پھر، ایک وقت ایسا آیا جب میں نے خود کو کتاب کے بہ جائے موبائل فون پر پڑھنے کا عادی بنانا چاہا، لیکن مجھے اس کی عادت نہیں تھی اس لیے کتب بینی چھوٹ گئی۔ اب میں وہ کتابیں اور وقت یاد کرتی ہوں تو عجیب سے بے چینی اور موجودہ زندگی سے ناخوشی محسوس کرتی ہوں۔
کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ یے؟ لیکن سچ یہ تھا کہ، میں نے کسی چیز میں دل چسپی کھو دی تھی، جس سے مجھے بے پناہ خوشی ملی تھی۔
جب ہم ان چیزوں میں دل چسپی کھونے لگتے ہیں، جن سے ہم کبھی بہت پیار کرتے تھے، تو یہ ہماری ناخوشی کی علامت ہو سکتی ہے۔ جب ہم اداس ہوتے ہیں، تو ہمیں اکثر ایسی چیزوں سے خوشی حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے، جن سے کبھی ہمیں خوشی ملتی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ گویا ہماری دنیا سے رنگ ہی ختم ہو گیا ہے۔ لہٰذا، اگر آپ خود اپنے مشاغل یا جذبات میں دل چسپی کھوتے ہوئے محسوس کرتے ہیں، تو سوچنے کے لیے ایک لمحہ نکالیں۔ یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ آپ اتنے خوش نہیں ہیں، جتنے آپ ہو سکتے ہیں۔
موازنہ ایک مشکل کھیل ہے۔ جتنا آپ اس میں داخل ہوں گے، اتنا ہی گہرائی میں ڈوبیں گے۔ ہم اکثر بھول جاتے ہیں کہ ہر ایک کی زندگی کا اپنا ایک منفرد سفر ہوتا ہے۔ دوسرے کیا کر رہے ہیں؟ وہ زندگی کی دوڑ میں آگے چلے گئے ہیں اور ہمارا مسلسل انھیں کریدنا۔۔۔ یہ بھی تو ہماری اپنی زندگی میں ناخوشی کی علامت ہے، یعنی ہم جب اپنا موازنہ دوسروں سے کرتے رہیں تو سمجھ لیں کہ آپ اپنی زندگی سے خوش نہیں ہیں۔
پہلے کبھی آپ بہت ملن سار تھے،آپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل بیٹھتے ہیں، لیکن اب آپ ایک خول میں بند ہوگئے ہیں اور سوچوں کے بھنور نے آپ کو کہیں اور دیکھنے نہیں دیا۔ آپ نے اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں اپنے دوستوں کے لیے جگہ کیسے ہٹائی۔ کون سی ایسی مصروفیت تھیں کہ جس نے آپ کو ایسا کرنے پر مجبور کیا، سوچیے کہیں یہی آپ کی ناخوشی کی وجہ تو نہیں ہے۔
چڑچڑا پن اور بدمزاجی تو کبھی آپ کی زندگی کا حصہ نہیں رہی تھی، پھر اب کیوں آپ ہر ایک کے سامنے جلے دل کے پھپھولے سنانا شروع ہو گئے ہیں۔ کہیں کوئی کچھ تو ہے، جس کی وجہ سے آپ ناخوش ہیں، کوئی تو ایسا نشان ہے، جس کی سیاہی آپ کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔
نیند ہمارے جسم کی اہم ضرورت ہے، لیکن کیا ہوتا ہے، جب آپ یا تو بہت زیادہ سوتے ہیں یا بالکل ہی نہیں؟ جب آپ کی راتیں کروٹیں بدلتے گزرے، یا آپ کے دن جمائی اور کافی کے اس چوتھے کپ تک پہنچنے میں گزر جائیں؟ تو کہیں آپ کو کوئی سرگرمی متاثر تو نہیں کر رہی۔ ہو سکتا ہے کہ آپ زندگی سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔
یاد رکھیں، ہمارے جسم اکثر ہمیں بتاتے ہیں کہ ہمارے ذہنوں کو ابھی تک کیا احساس نہیں ہو سکتا ہے۔ رات کی اچھی نیند صرف جسمانی آرام کے متعلق نہیں ہے، یہ ذہنی سکون کے بارے میں بھی ہے۔ اور آپ دونوں کے مستحق ہیں۔ آپ نے اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔