بارش کے بعد تمام بڑی شاہراہیں کلئیر ہیں، میئر کراچی

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہر قائد کی تمام بڑی شاہراہیں کلئیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود شہر کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے، تقریباً آدھا گھنٹے میں مختلف مقامات پر 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہری اپنی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

میئر کراچ نے کہا کہ تمام انتظامیہ اور میونسپل اسٹاف سڑکوں پر نظر آئے گا، آئیں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور مل جل کر اس چیلنج سے نمٹیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔