کراچی اور حیدرآباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: کراچی اور حیدرآباد میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

حیدرآباد میں موبائل سروس 25 گھنٹے بعد جبکہ کراچی میں موبائل سروس 26 گھنٹے بعد بحال کی گئی ہے۔

حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔

شہر قائد میں چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں بند کیے گئے تمام روٹ کھول دیے گئے۔

انتظامیہ نے نمائش سے کھارادر حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ تک تمام کٹ  کھول دیئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔