- طبی ماہرین نے سافٹ ڈرنکس کی شوقین خواتین کو خبردار کردیا
- کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کو وراثتی اراضی کے انتقال پر ترقیاتی چارجز وصولی سے روک دیا گیا
- آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہو جائے تو ایوان میں پیش کریں گے، خواجہ آصف
- آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر بات کرسکتے ہیں، عدلیہ پر حملے کی مزاحمت کریں گے، اسد قیصر
- قاتلانہ حملوں سے میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے؛ ٹرمپ کا بیان
- انسانی حقوق کی پہلی بنیاد نبی کریمؐ نے اسلام کی پہلی یونیورسٹی مسجد نبوی میں رکھی، مریم نواز
- والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار
- ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ، ملزم کی تصویر اور وڈیو جاری
- پنجاب کے اسپتالوں میں دل کے مریض بچوں کیلیے مفت علاج و آپریشن کا آغاز
- ہر 5 میں سے ایک 1 فرد بلڈ پریشر بڑھانے والی ادویات لے رہا ہے
- ایران کیساتھ پوری تجارت حوالہ ہنڈی کے تحت ہو رہی ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
- آئینی ترامیم؛ نواز شریف پی ٹی آئی کیلیے کھودے گئے گڑھے میں خود گرینگے، یاسمین راشد
- مودی کیخلاف احتجاج جرم بن گیا؛ پولیس فائرنگ میں 2 مسلم بھائی شہید،11 زخمی
- تیز آواز میں ڈی جے میوزک کی وجہ سے بھارتی شہری کو برین ہیمریج
- کراچی میں راہ چلتی خواتین سے لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ
- میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ایشین چیمپیئنز ٹرافی؛ آخری گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گرما گرمی
- کابینہ کا اجلاس مؤخر؛ آئینی ترامیم آج بھی قومی اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے کا امکان
- جب قانون کا ڈرافٹ ہی نہیں دیا تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے، بیرسٹر گوہر
- دماغی کینسر کا پتہ لگانے کیلئے خون کا ٹیسٹ متعارف
سوڈان، ڈیم پھٹنے سے 30 افراد ہلاک، 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے
ابو حمدان: سوڈان میں ڈیم منہدم ہونے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، پانی کے ریلے نے 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی مشرقی بحیرہ احمر میں ارباط ڈیم منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، اور متعدد لوگوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق ڈیم سے نکلنے والے پانی نے بیس دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے۔ ارباط ڈیم پھٹنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔
سوڈان کی مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے علاقے میں وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلابی پانی میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کا تخمینہ نہیں لگایا کہ کتنے لاپتہ ہیں۔
تاہم ایک مقامی عہدیدار نے سوڈانی نیوز سائٹ کو بتایا کہ ان کے خیال میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بحیرہ احمر کی ریاست کے آبی وسائل کے سربراہ عمرو عیسیٰ طاہر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
سوڈانی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور بہت سے دیگر دیہاتی بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے پتھریلی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر چڑھ گئے ہیں۔
پورٹ سوڈان کے شمال میں 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر ابو حمدان شہر میں واقع اس ڈیم سے بحیرہ احمر کے شہر کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔