سلمان خان کی فلموں بجرنگی بھائیجان اور سلطان میں کام کی آفرٹھکرا دی تھی، کنگنا رناوت

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
فلموں میں کام سے انکار کے باوجود سلمان خان مجھ پر بہت مہربان ہیں،کنگنا رناوت:فوٹو:فائل

فلموں میں کام سے انکار کے باوجود سلمان خان مجھ پر بہت مہربان ہیں،کنگنا رناوت:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ میگا اسٹار سلمان خان کی ہٹ فلموں بجرنگی بھائی جان اور سلطان میں کام کی آفر ٹھکرا دی تھی۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان نے انہیں بجرنگی بھائی جان میں کرینہ کپور اور سلطان میں انوشکا شرما والا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر قبول نہیں کی۔

کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ فلم سلطان میں کام سے انکار کیا تو سلمان خان نے کہا کہ اب میں مزید آپ کو کیا پیش کروں۔ فلموں میں کام سے انکار کے باوجود سلمان خان مجھ پر مہربان رہیں ہیں۔

اداکارہ کے مطابق بالی ووڈ کے سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کی فلموں میں کام اس لیے نہیں کرتی کیونکہ خانز کی فلموں میں ہیروئنز کے صرف 2 مناظر اور ایک گانا ہوتا ہے۔ میں تینوں خانز کے ساتھ ایک فلم پروڈیوس اور ڈائرکٹ کرنا پسند کروں گی اور ان کے باصلاحیت پہلو دکھاؤں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔