- چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو غلط انداز میں رپورٹ کی گئی، سپریم کورٹ
- بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی
- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
- پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی
- لاہور میں گھریلو ملازمہ مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی
- شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
- روس کو میزائلوں کی فراہمی؛ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران پر پابندیوں کا اعلان
- انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- چین کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
- صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 30 کردی
- گلبرگ میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
کوسٹر حادثے کی تحقیقات میں کوسٹر مالک، اڈہ منیجر و ڈرائیور کی سنگین غفلت کا انکشاف
راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب کوسٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوسٹر مالک، اڈہ منیجر و ڈرائیور کو قوانین پر عمل درآمد کرانے میں شامل سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی سمیت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کی سنگین غفلت و لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے۔
کہوٹہ پولیس نے کوسٹر مالک، نیو سپر کمشیر اڈہ کے مینجر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
آزاد پتن روڈ پر راولپنڈی سے پلندری آزاد کشمیر جانے والی مسافر کوسٹر آزاد کشمیر باونڈری سے سات کلو میڑ کے فاصلے پر کہوٹہ کے علاقے میں گراری پل کے قریب گہری کھائی میں جا گری تھی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 26 مسافر سوار تھے۔
تھانہ کہوٹہ میں اے ایس آئی شکیل لال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں تیز رفتاری و غفلت سے ڈرائیونگ کرنے سمیت اعانت جرم اور جان و مال کو نقصان کی دفعات 427، 109، 279 اور 332 ت پ شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں کوسٹر کے مالک، اڈہ منیجر و دیگر کو بھی 109 کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں اے ایس آئی شکیل لال کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے پکٹ ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ مسافر کوسٹر کو دیکھا جو آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے پل سے نیچے گہرائی میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور ارفاق احمد سمیت 23 مسافر موقع پر اور تین اسپتال منتقل کرنے یا اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں؛ راولپنڈی سے پلندری جانے والی کوسٹر گہری کھائی میں گرگئی، 25افراد جاں بحق
جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ مسافر کوسٹر نیو سپر کمشیر اڈہ بالمقابل عادل ہوٹل پیر ودھائی راولپنڈی سے پلندری تتری نوٹ آزاد کشمیر کے روٹ پر چلتی ہے۔ محمد سفیر احمد نامی شخص کوسٹر کا مالک ہے جو تتری نوٹ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔
اتوار کی صبع کوسٹر کو نیو سپر کشمیر اڈے کے مینیجر عبد القدوس نے واچر جاری کرکے اڈے سے روانہ کیا، نیو سپر کمشںر اڈے کے مینیجر نے مسافر کوسٹر کو بغیر متعلقہ روٹ اور تصدیق کے روانہ کیا۔
مزید جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ کوسٹر کے مالک کے پاس نہ تو کوسٹر کا روٹ پرمٹ تھا اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ بلکہ کوسٹر کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر ہی نہیں تھا۔ کوسٹر مالک محمد سفیر اور اڈہ مینیجر عبد القدوس نے کوسٹر بغیر روٹ پرمٹ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ لانگ روٹ پر ڈرائیور کے حوالے کی اور کوسٹر مالک، اڈہ مینیجر اور ڈرائیور کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث 26 قیمتی جانوں کا جانی و مالی نقصان ہوا۔
ادھر اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تفتیش میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔